علامہ طاہر القادری کا لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

May 24, 2022 | 17:47:PM
  علامہ طاہر القادری کا لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
کیپشن: طاہر القادری عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جس جماعت کے ساتھ ہم گزشتہ دھرنے میں شانہ بشانہ کھڑے رہے اور مل کر جدو جہد کی ،اُسی جماعت نے اقتدار میں آ    کر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کیلے کچھ نہیں کیا بلکہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔

علامہ طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو روکتے ہوئے کہا کہ وہ  پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک نہ ہوں ،ہمارا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کا لانگ مارچ اور فوج بارے بڑا اعلان