پرویز الہیٰ کا لانگ مارچ اور فوج بارے بڑا اعلان

May 24, 2022 | 16:33:PM
 پرویز الہیٰ کا لانگ مارچ اور فوج بارے بڑا اعلان
کیپشن: پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نےپی ٹی آئی کیخلاف چھاپےجعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، اعجاز چوہدری ، حماد اظہر، سعدیہ سہیل رانا اور محمود الرشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے، راستوں کی بندش عوامی جذبات کو نہیں روک سکتی، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بطور کسٹوڈین آف ہاؤس میرا فرض ہےکہ ایم پی ایزکے حقوق کی حفاظت کروں،جن ایم پی ایز کےگھروں پر پولیس چھاپےمار رہی ہےوہ ان چھاپوں کی ویڈیو بنالیں ان ویڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زبردستی حراست میں لیا گیا، شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں ہے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنےکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔