صوابی: کلابٹ پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

Mar 24, 2024 | 23:19:PM
صوابی: کلابٹ پولیس چوکی پر دستی بم حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوابی میں پولیس چوکی کلابٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کیا، خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں پولیس چوکی کلابٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے پھینکا گیا گرینڈ چوکی کے ساتھ نالے میں گر کر  پھٹ گیا، دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ھوا۔

یہ بھی پڑھیں: تھانیدار کو لیگی ایم پی اے کی گاڑی چیک کرنا مہنگا پڑ گیا،کیمرے کے سامنے معافی مانگنے کے باوجود تلاقی نہ ہوئی

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے جائےوقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے صوابی میں امن وامان کا مسئلہ  کافی حد تک خراب ہوچکا ہے۔