پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

Mar 24, 2024 | 23:10:PM
پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے پر تول رہی ہیں۔

دیسی گرل پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کے لیے پرامید ہیں اور وہ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن فلم میں کام کریں گی، پریانکا چوپڑا جونس کا بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جبکہ ہالی ووڈ کے چند پروجیکٹس میں کام کرنے کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کچھ دنوں کے لیے ممبئی میں موجود ہیں، فلم انڈسٹری کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں اور ممبئی میں متعدد لوگوں سے مل رہی ہیں اور مختلف سکرپٹ بھی پڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عشق،محبت اور قربانی کی وہ داستان جو مقبولیت کے عروج پر ہے

فلم انڈسٹری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی سے بھی ملاقاتیں کر رہی ہیں، انہیں ایک ایکشن پراجیکٹ پسند بھی آ گیا ہے اور اب اداکارہ ہدایتکار سے شوٹنگ کی ٹائم لائن، شیڈول اور ملبوسات پر بات کر رہی ہیں، نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ آئندہ سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن فلم میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 2013ء میں فلم ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا‘ میں کام کیا تھا، امریکی پاپ سنگر نِک جونس سے شادی کے بعد پریانکا لاس اینجلس میں مقیم ہیں، اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔