عشق،محبت اور قربانی کی وہ داستان جو مقبولیت کے عروج پر ہے

Mar 24, 2024 | 11:53:AM
عشق،محبت اور قربانی کی وہ داستان جو مقبولیت کے عروج پر ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے معروف اداکار بلال عباس خان کے ڈرامے ٹی وی اورانٹرنیٹ ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔ڈرامہ آن ایئر ہوتے ہی لاکھوں،کروڑوں ویوز آجاتے ہیں۔اس وقت معروف ڈرامہ سیریل عشق مرشد ٹرینڈنگ میں ہے ہی لیکن ایک اور بلال عباس کا بہترین ڈرامہ ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ہے جو سب کو مات دیتے دیکھائی دیتا ہے۔اس کھیل میں ہے کیا؟

26 فروری 2024 کو نشر ہونیوالے اس ڈرامے نے پاکستان کے ساتھ ساتھ  ہندوستانی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ انجم شہزاد کی ہدایت کاری اور شاہد ڈوگر کی تحریر کردہ ڈرامے کی  13 قسطیں ہیں جو دوستی، محبت اور قربانی کی کہانی پر مبنی ہیں ۔یہ ایک چھوٹے سے قصبےعبداللہ پور کےدیوداس فخر کی کہانی ہے، جس کا کردار  شہرت یافتہ بلال عباس نے ادا کیا ہے، اور کاشف، جس کا کردار رضا طالش نے ادا کیا ہے۔ دو بہترین دوست انجانے میں ایک ہی عورت، گل بانو سے محبت کرتے ہیں،گل بانو کا کردار سارہ خان نے نبھایا ہے۔  گل بانوایک گمنام دیوداس نامی شاعر  کی محبت کی گرفت میں آجاتی ہے۔گل بانو انجانے میں کاشف کو دیوداس سمجھ بیٹھتی ہے حالانکہ دیوداس تو کوئی اور ہوتا ہے۔
’عبداللہ پور کا دیوداس‘ محبت کی ایک کلاسک کہانی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک شخص واقعی محبت میں تمام حدوں کو پار کر سکتا ہے، چاہے اس کا مطلب اپنی محبت کو قربان کرنا ہو۔ یہ دل دہلا دینے والی کہانی محبت، دوستی، غداری اور قربانی کا پاور پیکج ہے۔سویرا ندیم، انوشے عباسی، اور نعمان اعجاز نے بھی اس میں اداکاری کی ہے۔

اس ڈرامہ میں محبت اور دوستی کے درمیان نازک توازن کو بھی دکھایا  گیا ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ فخر (بلال عباس) اپنی محبوبہ کی خوشی کی اپنی خوشی سے پہلے فکر کرتے ہیں، آخر میں وہ سب کچھ ایک ساتھ قربان کر دیتے ہیں۔اس ڈرامہ کی اب تک آٹھ اقساط نشر ہوچکی ہیں۔