بلال عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

Apr 16, 2024 | 13:51:PM
بلال عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی معروف اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار بلال عباس کی عمرے کی ادائیگی کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں بلال عباس کو دیگر عازمین کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلال عباس عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنے کے لیے مشہور ہیں تاہم ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو ان کے فین نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔

بلال عباس کے فینز نے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا :دریائے کابل میں سیلاب،چاغی میں بارشوں سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے

بلال عباس کا حال ہی چلنے والی سیریز"عبداللہ پور کا دیوداس"  اور ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" میں انکی  بہتین  اداکاری کو خوب  تعریف کی جا رہی ہے۔