شوکت بسرا اور مہر بانو قریشی کیجانب سے این اے 151 اور 163 کے نتائج چیلنج

Mar 30, 2024 | 18:10:PM
شوکت بسرا اور مہر بانو قریشی کیجانب سے این اے 151 اور 163 کے نتائج چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو (شوکت بسرا اور مہربانو قریشی)
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شوکت بسرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 اور مہربانو قریشی نے این اے 151 کا نتیجہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں شوکت بسرا اور مہربانو قریشی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 163 اور این 151 کے نتیجے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ میں دائر کر دی، درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتے  ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ جانے کی کوشش، سارا کنبہ موت کے منہ میں چلا گیا

شوکت بسرا اور مہربانو قریشی نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن فارم 48 میں غلطی درست کرے اور مجھے این اے 163سے فاتح قرار دے، ریٹرننگ آفیسر اور پھر الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی درخواست کی اجازت دینی چاہیے تھی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔