سونے کی قیمت میں یک مشت بڑااضافہ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

Mar 24, 2023 | 19:06:PM
سونے کی قیمت میں یک مشت بڑااضافہ، عوام کی چیخیں نکل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان میں کچھ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد یک مشت بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 58 ڈالر فی اونس مہنگاہو گیا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1997 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5600 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کےبعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے ، 10 گرام سونا4 ہزار 8 سو ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 898 روپے پر پہنچ گیا ہے، چاندی کی بات کی جائے تو ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے2 ہزار 2سو 20 روپے ہو گئی ہے۔