’کٹھن حالات کا سامنا کررہی ہوں‘ حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آگئی

Mar 24, 2023 | 18:00:PM
’کٹھن حالات کا سامنا کررہی ہوں‘ حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ کٹھن حالات سے گزر رہی ہوں، ایسے میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کاایک ویڈیو میں اپنے مداحوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کٹھن حالات سے گزر رہی ہوں، اور میرے سبھی چاہنے والوں سے التماس ہے کہ میرے لئے دعا کریں۔ 

ان کا اپنے مداحوں سے کہنا تھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ میں نہایت مشکلات سے گزر رہی ہوں۔ انہوں نے ویڈیو کے دوران رمضان کریم کے توسل سے اللہ تعالیٰ کی ذات پاک سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا حالات اچھے برے آتے رہتے ہیں اور کامیاب انسان وہ ہی ہے جو ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: کن شخصیات نے تمغۂ امتیاز اپنے والدین کے نام کیا؟

ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یا اللہ پاک میں بہت کمزور ہوں تو میری مدد کر، یااللہ اس رمضان کے صدقے تو صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں، میرے اللہ تو مجھے انصاف دلا دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر ان کی قابلِ اعتراض ویڈیوز منظرِ عام پر آئی تھیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں تھی۔ ان ویڈیوز کو وائرل کرنے کا الزام ٹک ٹاکر نے اپنی قریبی دوستوں صندل خٹک اور عائشہ ناز پر لگایا تھا۔