سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ، پاکستانی شہری کی جان لے گیا

Mar 24, 2023 | 00:55:AM
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ، پاکستانی شہری کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے قریب بدترین ٹریفک حادثہ سامنے آیا ہے ، جس میں پاکستانی ٹرک ڈرائیو جاں بحق  ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مکہ مکرمہ کے قریب اللیث علاقے کے قریب پیش آیا ،ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس میں فوراًآگ بھڑک اٹھی ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،حادثہ افطار سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔