مریم نواز کی نیب پیشی پر پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں شرکت کرینگی، افتخار حسین

Mar 24, 2021 | 22:43:PM
مریم نواز کی نیب پیشی پر پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں شرکت کرینگی، افتخار حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخارحسین کا کہناہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی پر اے این پی،پیپلزپارٹی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں شرکت کرے گی۔
میاں افتخارحسین نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، دراڑ کی خواہش کبھی نہیں پوری ہونے دیں گے ،ان کاکہناتھا کہ اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں، جمہوریت میں رائے دینا ہر کسی کا حق ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے رابطے کے بعد 26 مارچ کو شرکت کی حامی بھر لی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پی ڈی ایم اس حکومت کے خاتمے کیلئے بنی ہے اور عوام کو ان سے چھٹکارا دلا کر رہے گی، بہت سے مخالفین بالخصوصی حکومتی وزرا نے اتحاد میں اختلاف کی خبروں پر بے وقت خوشیاں منائیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے، جمہوری قوتیں ملک میں آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہیں ،پارلیمنٹ کی بے توقیری کے خلاف تمام جمہوریت پسند جماعتیں ایک پیج پر ہیں، کامیابی جمہوریت کی ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: https://www.24urdu.com/24-Mar-2021/21141