میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟ مداح کے سوال پر سری دیوی کی بیٹی کا حیران کن جواب

Mar 24, 2021 | 19:26:PM
میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟ مداح کے سوال پر سری دیوی کی بیٹی کا حیران کن جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آنجہانی ا داکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک سیشن کیا جس میں ان کے ایک مداح نے یہ سوال پوچھ ڈالا کہ ”کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتا ہوں؟“ اس بے ہودہ سوال پر جھانوی کپور نے ایسا جواب دیا کہ یہ بدتمیز مداح اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔شا ئقین بھی اس منظر سے بے حد محظوظ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور نے فیس ماسک کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ صرف ’نہیں‘ (No)لکھ دیا۔دیگر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ ان کو آئس کریم بہت پسند ہے اور وہ روزانہ چار کپ آئس کریم کھاتی ہیں۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ”آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون سا ہے؟“ اس کے جواب میں جھانوی کپور نے اپنی اور اداکار پنکج ترپاٹھی کی ایک تصویر پوسٹ کر دی۔