شرمیلا فاروقی کی بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 24, 2021 | 15:49:PM
شرمیلا فاروقی پی پی پی رہنما
کیپشن: شرمیلا فاروقی اپنے بیٹے حسین کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی سندھ شرمیلا فاروقی کی بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوریز میں شرمیلا فاروقی نےاپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا حسین بھی موجود ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی اپنے بیٹے کو گاڑی میں سکول چھوڑنے جا رہی ہیں۔شرمیلا فاروقی نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں لکھا ’سکول ٹائم۔‘انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔

یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت سابق وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔