مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، وزیراعظم کے قطر، سعودی سفیروں سے ہنگامی رابطے

Jun 24, 2025 | 00:52:AM
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، وزیراعظم کے قطر، سعودی سفیروں سے ہنگامی رابطے
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں قطر، سعودی عرب کے سفیروں سے ہنگامی رابطے کیے ہیں جس کے دوران مشرق وسطیٰ کی  کشیدہ صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے قطر کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا، قطر کے سفیر  نے وزیراعظم کے فوری رابطے اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے بھی ہنگامی رابطہ کیا جس کے دوران  مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور سعودی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

سعودی سفیر  نے خطے کے امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، وزیراعظم  نے خطے میں امن کیلئے پاکستان، سعودی عرب اور قطر کے قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں :پینٹاگون نے قطر میں امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے کی تصدیق کر دی