ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ؛پاکستان کا دورہ انگلینڈ، ای سی بی نے شیڈول جاری کردیا
کیپشن: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پاکستان کا ٹیسٹ سیریزکیلئے دورہ انگلینڈ،انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا اعلان بھی جاری کردیا گیا۔ای سی بی کے مطابق تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگست اور ستمبر 2026 میں شیڈول ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست کو لارڈز لندن شیڈول کیا گیا ہے۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر کو ایجبسٹن برمنگھم میں ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی