دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط

Jul 24, 2025 | 09:15:AM
دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب دبئی میں ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی سے قبل متعلقہ شخص کو اپنے تمام ٹریفک جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

یو اے ای حکام کے مطابق یہ فیصلہ قانون کی عملداری بہتر بنانے اور جرمانوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا ختم شدہ وزٹ ویزوں میں توسیع کا اعلان

نئے ضابطے کے تحت امیگریشن کا نظام دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیٹا بیس کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے جس کے بعد بغیرجرمانہ ادا کیے کوئی ویزا کارروائی ممکن نہیں ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرکسی فرد پر 3,000 درہم یا اس سے زائد کا ٹریفک جرمانہ عائد ہے تو وہ قسطوں میں ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، یہ نیا نظام فوری طور پرنافذ العمل ہے۔

مزید پڑھیں:اٹلی،  چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک،2 موٹرسائیکل سوار  زخمی