سعودی عرب کا ختم شدہ وزٹ ویزوں میں توسیع کا اعلان

Jul 24, 2025 | 13:00:PM
سعودی عرب کا ختم شدہ وزٹ ویزوں میں توسیع کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مختلف قسم کے ختم شدہ وزٹ ویزوں کی توسیع کا آغاز  کردیا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملک میں موجود تمام ایسے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے جن کے پاس ختم شدہ وزٹ ویزے ہیں کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حتمی روانگی کے لیے ویزا توسیع کرا لیں، اس اقدام کا مقصد ان افراد کی قانونی اور آسان طریقے سے روانگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ ختم شدہ ویزے رکھنے پر کسی قانونی خلاف ورزی یا جرمانے کا سامنا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں پر زور دیاہے کہ وہ ابشر پلیٹ فارم یا دیگر سرکاری ذرائع سے اپنی قانونی حیثیت کی نگرانی کریں اورمدت ختم ہونے سے قبل ویزے میں توسیع کریں تاکہ کسی بھی قانونی یا مالی نتائج سے بچا جا سکے۔