پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ فلم "باربی" کو نمائش سےروک دیا

Jul 24, 2023 | 20:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ فلم"باربی "میں بعض قابل اعتراض مواد ہونے پر نمائش  سےروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم "باربی"  دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی کردی گئی اور اس میں ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ مارگٹ روبی باربی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ پہلے فلم کے کچھ سین کاٹ کر اجازت دے دی گئی تھی ،لیکن اب فل بورڈ کے چند ممبران کے اعتراض پر  فلم کو پنجاب بھر میں بین کردیا گیا ہے۔

فلم کے شوز بھی سینماؤں نے بک کرنا چھوڑ دئیے ہیں ،فلم کی نمائش روکنے کے حوالے سے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مراسلہ بھی لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:روس کیساتھ جنگ؛ امریکا نے یوکرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

قبل ازیں" جوائے لینڈ" فلم پر بھی اسی طرح پابندی لگی تھی جسے حکومت کی جانب سے نظرثانی کے حکم کے بعد قومی سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا تھا لیکن پنجاب میں اس پر پابندی برقرار رہی۔