"یوکرین کو جلد F-16 جنگی طیارےمل جائیں گے"، امریکہ کا اعلان

Jul 24, 2023 | 19:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکنے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے جلد مل جائے گے، یوکرین کو ان کی ترسیل میں کئی ماہ لگیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ  نے ایک بیان میں کہاکہ اگر F-16 کے بارے میں فیصلہ کل کر دیا جاتا ہے تو اس پر عمل درآمد شروع ہونے میں کئی مہینے لگ جائیں گے۔

بیان کے مطابق ہم تربیت، دیکھ بھال اور انہیں مشترکہ ہتھیاروں کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے مواقع کی دستیابی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، ان سب میں وقت لگتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے یہ یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے کہ جب وہ انہیں حاصل کریں تو وہ مناسب طریقے سے تیار ہوں اور ان طیاروں کو سمجھداری سے استعمال کرنے کے قابل ہوں۔

انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی "ٹاس" کے حوالے سے مزید کہا کہ "ہماری عسکری قیادت اس بات کا تعین کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کون سے (ہتھیار) یوکرینیوں کے لیے سب سے زیادہ موثر ہیں، انہیں کتنی جلدی تعینات کیا جا سکتا ہے، انہیں کس حد تک مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور F-16 آپریشن آگے بڑھ رہا ہے۔

بلینکن کے مطابق بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ روسیوں نے دفاع کی سنجیدہ اور مضبوط خطوط تیار کی ہیں لیکن اب یوکرینی ان کو توڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عراق میں سوتیلی ماں نے 7سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کردیا

خیال رہے روس کے صدر پوتین نے  ایک بیان میں کہا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ملک کے جنوب اور مشرق میں روسی افواج کو پسپا کرنے کے لیے شروع کیے گئے جوابی حملے کا مغربی مالی اور فوجی مدد کے باوجود کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔