اس بار کینیڈا؛ ٹرمپ نے ٹیرف دوگنا کر دینے  کی دھمکی دےدی

Jan 24, 2026 | 19:54:PM
 اس بار کینیڈا؛ ٹرمپ نے ٹیرف دوگنا کر دینے  کی دھمکی دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اب ٹرمپ نے پڑوسی کینیڈا کو دھمکی دی ہے اور اسے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔  حکم عدولی کی صورت میں "ٹیرف" سو فیصد کر دینے والی دھمکی بھی دی ہے۔

 اب ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ کینیڈا نے 'چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف لگے گا'، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی، اپنے اس اتحادی اور  پڑوسی ملک کو یہ پہلی دھمکی نہیں ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ چین کا حوالہ  دیئے بغیر کینیڈا پر ٹیرف  بے تحاشا بڑھانے کی کوشش کر چکے ہیں۔  اس کوشش کے نتیجے میں امریکہ کی ہی سٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: راولپنڈی کی پی ایس ایل میں نمائندگی؛ حنیف عباسی نے راولپنڈی ٹائیگرز بنانے کا اعلان کردیا 
  آج  ہفتے کو  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا  کہ اگرکینیڈا نے چین کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ کیا تو امریکہ کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔

ٹرمپ نے اپنی نئی سنسنی پھیلانے والی دھمکی کا اعلان  اپنے ملکیتی سوشل پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل"  پر ہی کیا۔ اس دھمکی کے پوسٹ ہوتے ہی دنیا روزانہ کی طرح ٹرمپ کے ملکیتی  پلیٹ فارم کی طرف متوجہ ہوتی ہے اور دیکھتی ہے کہ آج ٹرمپ نے کیا کر دیا۔

آج ٹرمپ نے یہ لکھا کہ  اگر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک “ڈراپ آف پورٹ” بنا دیں گے جہاں سے چینی مصنوعات امریکا میں داخل ہوں، تو وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امیگرنٹس پر کریک ڈاؤن کیخلاف منفی29ڈگری سینٹی گریڈ  موسم میں پچاس ہزار شہریوں  کا احتجاج، درجنوں  گرفتاریاں

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کینیڈا چین کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو امریکا میں داخل ہونے والی تمام کینیڈین اشیا اور مصنوعات پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

اس سے پہلے اسی ہفتے کے دوران ٹرمپ یورپ کے آٹھ یا اس سے بھی زیادہ ملکوں پر بھاری ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں، اپنی اس دھمکی پر عمل کرنے کے لئے انہوں نے یکم فروری کی تاریخ بھی بتا رکھی ہے۔  یہ تمام وہ ملک ہیں جو  ٹرمپ کے گرین لینڈ پر امریکی قبضہ کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں اور گرین لینڈ اور ڈنمارک کی حمایت کر رہے ہیں۔

  ٹرمپ نے فرانس کو اس کی شراب کی اربوں ڈالر کی ایکسپورٹس پر ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی اسی ہفتے دی۔  اس دھمکی کی وجہ فرانس کی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس سے دوری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کا بتانےسے انکار