سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 71 تک جا پہنچی

Jan 24, 2026 | 18:04:PM
سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 71 تک جا پہنچی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی، لواحقین اور متاثرین  شدت غم سے نڈھال ہیں، سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں میں اب تک 20 افراد کی ڈی این اے اور دیگر طریقوں سے شناخت ہوچکی ہے۔

لواحقین اور متاثرین کو مردہ خانہ، گل پلازہ اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے جن کے ڈی این اے میچ کر گئے، لاشیں اور اعضا ان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق پولیس سرجن کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، متاثرین اور لواحقین اس مشکل کی گھڑی میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

سانحہ گل پلازہ ابتک 15 میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے,دس میتوں کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ سے ,3 میتوں کو سول ہسپتال سے،2 میتوں کو موسی لین ایدھی سرد خانے سے ورثا کے حوالے کیا گیا ہے،20 جنوری کو 7 میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔

22 جنوری کو گارڈن کے رہائشی 47 سالہ سرفراز ، میٹرویل کے رہائشی 24 سالہ محمد عثمان اور گجرانوالہ پنجاب کے رہائشی 24 سالہ محمد رضوان کی میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ،تینوں افراد کی میتوں کو ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرکے ایدھی سرد خانے سے ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔

سرفراز کی گل پلازہ میں گفٹ آئٹم کی دکان شاپ تھی،محمد عثمان گل پلازہ میں کراکری کی دکان میں کام کرتا تھا،محمد رضوان گل پلازہ میں فوٹو فریم کی دکان میں کام کرتا تھا،23 جنوری کو گارڈن کے رہائشی 44 سالہ محمد رفیق اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 26 سالہ چرچل مسیح کی میت کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔

دونوں میتوں کو ڈی این اے سے شناخت کے بعد ایدھی سرد خانے سے ورثاء کے حوالے کیا گیا،محمد رفیق کی گل پلازہ میں کراکری کی دکان تھی،چرچل مسیح کی گل پلازہ میں فلاور کی دکان تھی،آج رنچھو لائن کے رہائشی 59 سالہ حنیف اور 58 سالہ خداداد کالونی کے رہائشی محمد رمضان کی میت کو ورثاء کے حوالے کی گئیں،دونوں میتوں کو ڈی این اے سے شناخت کے بعد ایدھی سرد خانے سے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات