کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 تولہ سونے کے بسکٹ اور سکے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 تولہ سونے کے بسکٹ اور سکے برآمد کرلیے گئے۔
پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے ڈپارچر ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 50 تولہ سونا بسکٹ اور سکوں کی صورت میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق کارروائی کے دوران خالص سونے کے 8 بسکٹ اور 8 سکے برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:شیر کا بچے پر حملہ ،ہر طرف خوف کا سماں
برآمد ہونے والے خالص سونے کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ سونا ای اے 607 کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مشکوک مسافر کی جسمانی جانچ پڑتال کے دوران برآمد ہوا۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ برآمد ہونے والا سونا بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔