لاہور میں پالتو شیر کے حملے کا ایک اور افسوسناک واقعہ،بچے کا بازو چبا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فیصل کامران ) لاہور میں پالتو شیر کے حملے کا ایک اور افسوسناک واقعہ،سبزہ زار 80فٹ روڈ ایریا میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پالتو شیر کے حملے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا ،سبزہ زار 80فٹ روڈ ایریا میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا۔
مالکان کی وقوعہ پولیس سے چھپانے کی کوشش کی،ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ذرائع سے سراغ لگا کر ہسپتال پہنچ گئی ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق افسوسناک واقعہ سبزہ زار میں ڈولا بریڈنگ فارم پر پیش آیا، ڈولا بریڈ نگ فارم عمر اقبال اور علی اقبال کی ملکیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا پاکستان سے متعلق تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا
ڈولا بریڈنگ فارم وائلڈ لائف سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہے، 8سالہ واجد علی کھیلتے ہوئے شیروں کے قریب چلا گیا۔
واقعہ شیروں کے پنچرے نامناسب اور مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا،بچے کو مقامی ہسپتال لے جا کر ڈاکٹر کو ہاتھ مشین میں آنے کا بتایا گیا۔
ڈاکٹروں نے 8 سالہ بچے کی جان بچانے کے لئے ہاتھ کاٹ کر الگ کیا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بچے کو میڈیکل اور مزید طبی امداد کے لئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کاروبار کی خاطر دوسروں کی جان کوخطرے میں ڈالنا سنگین جرم ہے
بریڈنگ فارم مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔