بسنت 2026 کی تیاریاں عروج پر، صحت ایمرجنسی پلان تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)لاہور میں بسنت 2026 کے حوالےسے صحت ایمرجنسی پلان تیارکرلیاگیا۔
بسنت کے موقع پرشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،بسنت تہوار کے موقع پر 11 سپیشلائزڈ ہسپتال ہائی الر ٹ رہیں گے،2 ڈی ایچ کیوز، 15 ٹی ایچ کیوز اور 67 مریم نواز کلینکس الرٹ ہوں گے۔
بسنت کے موقع پر3 فیلڈ ہسپتال اور 70 موبائل کلینکس آن ویلز بھی تیار رہیں گے،ریسکیو 1122 کی 51 ایمبولینسز 100 سے زائد پوائنٹس پر تعینات ہوں گی،30 فائر وہیکلز اور 300 موٹر بائیک ایمبولینسز بھی فیلڈ میں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ای چالان کے SMS اب صرف 9915 سے موصول ہوں گے
پولیس کی بھاری نفری بھی 114 اہم مقامات پر تعینات کی جائے گی۔