ای چالان کے SMS اب صرف 9915 سے موصول ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ای چالان کے SMS اب صرف سرکاری نمبر 9915 سے موصول ہوں گے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق اس سے قبل ای چالان کے SMS سرکاری نمبر 8070 سے ارسال کیے جاتے تھے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 9915 کے علاوہ کسی نمبر سے ای چالان SMS نہیں بھیجتی ، شہری کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ہرگز ادائیگی نہ کریں، سیف سٹی کبھی بھی SMS کے ذریعے ادائیگی، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتی،شہری جعلی ای چالان SMS میں موجود لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ای چالان SMS میں وقت، مقام اور ٹریفک خلاف ورزی کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں، سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہیں،مشکوک یا جعلی SMS موصول ہونے پر شہری فوری 15 سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پلاسٹک گن لہرانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے challan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کریں،سیف سٹی کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔