2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2  سے 8 فروری تک جاری رہے گی

Jan 24, 2026 | 10:34:AM
2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2  سے 8 فروری تک جاری رہے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرزگھرگھرجاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
انہوں نےوالدین پرزوردیاکہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔
فوکل پرسن کاکہنا تھاکہ وفاقی اورصوبائی ادارے پولیو کےخاتمے کے لیےمکمل یکجہتی کےساتھ کام کر رہے ہیں اورحکومتِ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیےپرعزم ہے،انہوں نےکہا کہ پولیو کے خلاف کامیابی کے لیےعوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
عائشہ رضا فاروق نےعلمائےکرام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ پولیو سے متعلق آگاہی میں مؤثر کردار ادا کریں تاکہ ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچائے جا سکیں۔