کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقررہو گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، جسٹس اویس خالد 26 جنوری کو ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے اس معاملے پرپنجاب حکومت سے پہلےہی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے،درخواستیں شیخ امتیاز سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائرکی گئی ہیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دیا جائے۔