مشترکہ آپریشن،15ارب روپے کی منشیات پکڑی گئی

Jan 24, 2023 | 15:11:PM
 مشترکہ آپریشن،15ارب روپے کی منشیات پکڑی گئی
کیپشن: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ 

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 1450 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں جس میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 15 ارب روپے ہے۔

ضرور پڑھیں :وفاقی کابینہ کا توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کا عندیہ

گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے سپرد کر دیا گیا۔پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔