وفاقی کابینہ کا توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کا عندیہ

Jan 24, 2023 | 14:36:PM
 وفاقی کابینہ کا توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کا عندیہ
کیپشن: وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت ھال اور دیگر معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔


کابینہ اجلاس میں توشہ خانہ پالیسی کا ریکارڈ پبلک کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ ارکان کی اکثریت نے معلومات تک عوام کو رسائی دینے کی سفارش کر دی۔اجلاس کے دوران کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کا عندیہ دے دیا۔

ضرور پڑھیں : حکومت نے بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز کو بڑی رعایت دے دی
اجلاس کے دوران کابینہ کو توانائی بچت پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن (Electricity breakdown) سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔