پریانکا چوپڑا کرائے کی ماں کے ذریعہ والدہ بن گئی لیکن کیا بچی کو ٹائم دے پائیں گی۔۔؟ 

Jan 24, 2022 | 22:12:PM
بالی ووڈ، اداکارہ، پریانکا ،چوپڑا ،نک جونس
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں ۔ بالی ووڈ کے بعد وہ ہالی ووڈ میں بھی چھائی گئی ہیں۔ اب پرینکا چوپڑا ماں بن گئی ہیں۔ 22 جنوری کو انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اور نک جونس سروگیسی (کرائے کی ماں)کے ذریعہ والدین بن گئے ہیں۔ دونوں کو نئی بچی کی آمد پر دنیا بھر سے مسلسل مبارکبادیں مل رہی ہیں اور  اب پریانکا چوپڑا اپنے سبھی ورک کمٹمنٹ سے فری ہو کر اپنی بیٹی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سبھی بے چین ہیں اور اس دوران نک جونس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ۔اس میں نک جونس بچی کے سر پر بوسہ کرتے نظر آ رہے ہیں ۔اس تصویر میں لوگ نک اور پریانکا کو انکی بچی کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ کئی لوگوں کو لگ رہا ہے کہ یہ پریانکا اور نک کی بچی کی تصویر ہے لیکن یہ پریانکا اور نک جونس کی بچی کی تصویر نہیں ہےبلکی یہ نک جونس کی پرانی تصویر ہے ۔

ادکارہ پریانکا چوپڑا  نے سوشل میڈیا پر نک جونس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سروگیسی (کرائے کی ماں)کے ذریعہ ایک بچی کا استقبال کر رہے ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ کہنا چاہیں گے کہ اس خاص وقت کے دوران ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے ، ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔ سبھی کا شکریہ۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے دل کی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا بھرپور حملہ۔۔ تعلیمی ادارے 24 سے30جنوری تک بند