کورونا کا بھرپور حملہ۔۔ تعلیمی ادارے 30جنوری تک بند 

Jan 24, 2022 | 20:27:PM
کورونا ,باعث, سکول, بند
کیپشن: کورونا کے باعث سکول بند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزادکشمیر کےضلع بھمبر کی سب ڈویژن سماہنی میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کروونا مثبت آنے کی رپورٹس پر دو تعلیمی ادارے بند کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی سب ڈویژن سماہنی میں انویٹر سکول چوکی میں کورونا کے 7  کیسز جبکہ گرلز ہائی سکول پیانہ بنڈالہ میں 1کیس پازیٹو سامنے آیا ہے۔ ڈپنی کمشنر بھمبر نے کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق  تعلیمی ادارے 24 سے30جنوری تک بند رہیں گے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر بھمبر  کی جانب سے  بوائز ڈگری کالج سماہنی بھی کروونا کیس مثبت آنے پر بند کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کھل گئے۔۔طالب علم کا سکول کے گیٹ پر سجدہ شکر ۔۔ ویڈیو وائرل