محفل میلاد سے بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 

Jan 24, 2021 | 19:17:PM
محفل میلاد سے بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے بلا ول ہا ئوس میں محفل میلاد سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی ،جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئیں۔ میلاد کیلئے بلاول ہائوس کے احاطے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری نے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

  ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نےاس تقریب میں خصوصی شرکت کی جبکہ شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو اور ماروی فصیح ، سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فاروقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی بھی شریک ہوئیں ۔محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لیئے خصوصی دعا مانگی گئی۔