2 سال قبل اغوا ہونیوالی 12 سالہ لڑکی منگھو پیر سے بازیاب

Jan 24, 2021 | 10:04:AM
 2 سال قبل اغوا ہونیوالی 12 سالہ لڑکی منگھو پیر سے بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے منگھو پیر سے پولیس نے 2 سال قبل اغوا ہونے والی12 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔اغوا کے الزام میں خاتون اور مرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے اغوا کا مقدمہ مغویہ کے بھائی علی محمد کی مدعیت میں منگھو پیر تھانے میں درج ہے۔گرفتار اغوا کاروں میں مدعی کی بیوی اور سسر شامل ہیں۔ مدعی کے سسر نے زبردستی کم عمر مغویہ سے نکاح بھی کیا تھا۔ اغوا کا یہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔