شائقین کی بدتمیزی، بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

Feb 24, 2024 | 20:15:PM
شائقین کی بدتمیزی، بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔

تاہم اسی میچ کے دوران متنازعہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب بابر اعظم اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے تھے اور ایک تماشائی نے ویڈیو بناتے ہوئے ان پر آوازیں کسنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پریشان نظر آئے اور مداحوں کو ہاتھ کے اشارے سے قریب آنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد بابر نے پانی کی بوتل پکڑی اور اسے مداح پر پھینکنے کی دھمکی دیتے نظر آئے۔

جھگڑے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر ایک صارف کے مطابق بابر اعظم کا غصہ آمیز ردعمل ایک تماشائی کی جانب سے گالی گلوچ پر آیا۔