مودی کا کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ ، وادی میں یومِ سیاہ منایا جائے گا

Feb 24, 2021 | 20:23:PM
 مودی کا کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ ، وادی میں یومِ سیاہ منایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حریت قیادت کے فیصلے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر کل جمعرات کو وادی میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر میں 25 فروری کو بھارتی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔سری نگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے،کل جماعتی حریت کانفرنس کا وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
 ۔دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کر دیا جس سے کشمیریوں کی مشکلات  میں اضافہ ہو گیا ہے،بھارتی  فوج  نےممکنہ احتجاج کے پیش نظر   متعدد نوجوانوں کوگرفتار بھی کر لیا ہے۔