وزیر داخلہ محسن نقوی کا این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ممکنہ خطرات پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کا این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)کا دورہ، این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے 2026 کے دوران پاکستان اوردیگر ممالک کو ممکنہ خطرات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ کو این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی اورانتباہ کے لیے فعال جدید نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا,پاکستان لینز کی روشنی میں 2026 کے دوران پاکستان کو ممکنہ موسمیاتی خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام خطرات کی پیشگی تشخیص اور نگرانی کے لیے فعال ڈیجیٹل پورٹلز اور آفات کے حوالے سے عالمی سطح کی موبائل ایپلیکیشن پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے کی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور اداروں کے مابین رابطہ کاری کو سراہا، وفاقی وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کے درمیان اشتراک پر بھی زور دیا .
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور تربیتی کورسسز کے لیے سول ڈیفنس اکیڈمی کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ کا این ڈی ایم اے میں قائم سینٹر آف ایکسیلینس کا بھی دورہ، پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید فعال اور متحرک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے: پاکستان