سرکاری حج سکیم ؛ہر حاجی 14 ہزار روپے اضافی کرایہ ادا کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج پر ایک ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا۔
سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کو فضائی کرائے کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 67 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا پڑیں گی ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور کا 4 فضائی کمپنیوں سے معاہدہ حج زائرین پر مزید مالی بوجھ کا سبب بنا ہے، اس سال سرکاری سکیم کے تحت ہر حاجی فضائی کرائے کی مد میں 14 ہزار روپے اضافی ادا کرے گا ،فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق ریٹرن ایئر ٹکٹ 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گا، گزشتہ حج کیلئے فضائی کرایہ 2 لاکھ 24 ہزار روپے فی کس وصول کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:موجیں ہی موجیں، ایک ساتھ 4چھٹیاں
معاہدے کے مطابق سرکاری عازمین کو سفری خدمات پی آئی اے ، سعودی ایئرلائن اور دو نجی فضائی کمپنیاں فراہم کریں گی ۔
واضح رہے کہ اگلے سال سرکاری حج سکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار 210 عازمین حج کریں گے ۔