شاہنواز دھانی کو بڑا اعزاز مل گیا

Dec 24, 2021 | 23:19:PM
شاہنواز دھانی،کرکٹر،بڑا اعزاز
کیپشن: شاہنواز دھانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سجاس راشد صدیقی مرحوم پانچویں ٹیلنٹ ایوارڈ 2021 میں پا کستان کے معروف کر کٹر شاہ نواز دھانی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، کرکٹر شاہ نواز دھانی نے خصوصی شرکت  کی۔اس موقع  پر صوبائی وزیر سعید غنی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سجاس کھیلوں کی پذیرائی کیلئے کام کرتی رہی ہے۔  شاہ نواز دھانی کو سجاس گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے۔ 

اس موقع پر اپنے خطاب میں فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ سجاس کا شکر گزار ہوں کہ مجھے گولڈ میڈل دیا،  فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں۔۔سٹنٹ ڈالنے والےڈاکٹر کا چونکا دینے والابیان آگیا