سرکاری سکولوں میں ’کو ایجوکیشن‘ پر پابندی۔۔۔طالبات کو ٹرانسفر کیا جائیگا

Dec 24, 2021 | 10:28:AM
کو ایجوکیشن پر پابندی، فائل فوٹو
کیپشن: کو ایجوکیشن پر پابندی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)چکوال کے سرکاری اسکولوں میں ’’کو ایجوکیشن‘‘ پر پابندی لگادی گئی،طالبات کے نام خارج نہیں ہونگے انہیں دوسری سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے انہوں نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے، انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا،غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کالج سسٹم ختم۔۔میٹرک کے بعد بھی پڑھائی سکولوں میں ہی ہوگی