پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 5 سال میں 500سکالرشپس دینے کا اعلان

Aug 24, 2025 | 20:59:PM
پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 5 سال میں 500سکالرشپس دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے بنگلا دیش کے طلبہ کیلئے “پاکستان۔بنگلادیش نالج کوریڈور” کا آغاز کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیشی طلبہ کو پانچ سال میں 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسکالرشپس میں سے ایک چوتھائی طب کے شعبے میں دیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں 100 بنگلادیشی سول سرونٹس کو بھی تربیت دے گا، پاکستان نے پی ٹی اے پی کے تحت  سکالرشپس5  سے بڑھا کر25 کر دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی