خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھابارش کا امکان ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہزار ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہزارہ ڈویڑن میں ایک بارش برسانے والا نظام تشکیل پا رہا ہے اور آئندہ 3 گھنٹوں میں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد سوات، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بیان میں کہا گیا کہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ موسم کی اس صورت حال کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی