عمران خان کے کیس کی سماعت کا معاملہ؛پی ٹی آئی عہدیداران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت

Aug 24, 2025 | 19:36:PM
عمران خان کے کیس کی سماعت کا معاملہ؛پی ٹی آئی عہدیداران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت پر پنجاب کے اراکین پنجاب اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو منگل کے روز اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے اراکین اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی،عالیہ حمزہ نے تمام عہدیداروں کو بھی منگل کے روز اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی۔ 

عالیہ حمزہ نےاڈیالہ جیل نہ جانے والے ٹکٹ ہولڈرز و عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے:بلاول بھٹو