مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے:بلاول بھٹو

Aug 24, 2025 | 18:59:PM
مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے:بلاول بھٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا وعدہ تھا کہ پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان دے گی اور مجھے خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر جاری ہے اور پیپلز پارٹی صرف گھر ہی نہیں بلکہ سولر سسٹم بھی فراہم کرے گی،پیپلز پارٹی آپ کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق حکومت سندھ کی کوشش ہے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل ہو جائے اور مالکانہ حقوق ان خاندانوں کی خواتین کے نام منتقل کر دیئے جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 21 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ ان تمام گھروں کو شمسی بجلی کی سہولت بھی مفت فراہم کر رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایک اور بڑا منصوبہ شروع ہونے والا ہے ، ہم واش فیسلٹیز کو بھی ان گھروں میں شامل کریں گے ،عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر اسمبلی نے جشن ولادت محمدؐ ریاستی سطح پر منانے کی قرارداد منظور کرلی