آزاد کشمیر اسمبلی نے جشن ولادت محمدؐ ریاستی سطح پر منانے کی قرارداد منظور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اہم اجلاس میں 1500 سالہ جشنِ ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ریاستی سطح پر منانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
حکومت آزاد کشمیر کو جشن ولادت النبی ﷺ کے شایانِ شان انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
تقریبات میں درود و سلام، نعتیہ مشاعرے اور دینی کانفرنسز شامل ہوں گی، سرکاری و نیم سرکاری عمارات کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برقی قمقموں سے سجانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت، تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو عام کرنے کے لیے سیمینارز اور کانفرنسز ہوں گی۔
12 ربیع الاول کو ریاست بھر میں سرکاری سطح پر شایانِ شان تقاریب منعقد ہوں گی، اسمبلی کی قرارداد پر اراکین کی جانب سے نبی کریم ﷺ سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مری روڈ بند، سیاح پھنس گئے