پنجاب : گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، روٹی بھی مہنگی ہونےکا امکان

Aug 24, 2025 | 19:28:PM
 پنجاب : گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، روٹی بھی مہنگی ہونےکا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پنجاب  بھر میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے  جس کے باعث  روٹی کی قیمت میں بھی اضافےکا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سےبڑھ کر 2800  روپے ہوگئی ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو  آٹےکے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ نان بائی مالکان نے روٹی کی قیمت  میں 2  روپے اضافہ کرنےکاکہہ دیا ہے، روٹی کی قیمت 14 کے بجائے16 روپےکیےجانےکا امکان ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ گندم کی قیمت میں اضافےکے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ  ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایف بی آر کو شناختی کارڈ ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا