سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے: صدر پاکستان کسان اتحاد

اس بار کھادوں کا استعمال کم کیا جس سے پیداوار کم ہوئی,آم کی ایکسپورٹ میں بھی 40 فیصد کمی آئی ہے

Aug 24, 2025 | 15:24:PM
سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے: صدر پاکستان کسان اتحاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے کہاہے کہ سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جارہا ہے۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم کپاس کی ایک کروڑ 28 گانٹھوں سے 52 لاکھ گانٹھوں پر آگئے ہیں، سازش کے تحت کپاس کو ملک سے ختم کیا جا رہا ہے۔
خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس بار کھادوں کا استعمال بھی کم کیا گیا جس سے پیداوار بھی کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:جہازوں کی کمی، روٹس میں اضافہ ، پی آئی اے کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں
پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے مزید کہا کہ آم کی ایکسپورٹ میں بھی 40 فیصد کمی آئی ہے۔