جہازوں کی کمی، روٹس میں اضافہ ، پی آئی اے کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں

Aug 24, 2025 | 13:49:PM
جہازوں کی کمی، روٹس میں اضافہ ، پی آئی اے کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہو گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)جہازوں کی کمی اور روٹس  میں اضافے کے باعث پی آئی اے کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ کے لیے جہازوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے نے انوکھا قدم  اٹھاتے ہوئے لاہور تا پیرس روٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،پی آئی اے کی 12 ستمبرکو لاہور تا پیرس آخری فلائٹ روانہ ہو گی۔
لاہور تا پیرس روٹ ختم ہونے کے بعد یہ طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں میں استعمال ہو گا ۔
جہازوں کی کمی کے باعث پی آئی اے پابندی ختم ہونے کے باجود برطانیہ کے لئے روٹ بحال نہیں کر سکی،پی آئی اے برطانیہ کے لیے چودہ اگست سے پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن جہازوں کی دستیابی نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لائن کے مطابق پروازیں شروع نہیں ہوں سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوازکی مزدور دوست پالیسی: صنعتی کارکنوں کیلئے فلیٹوں کی الاٹمنٹ شروع
ذرائع کے مطابق برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کلئیر نس لیٹر نا ملنے کے باعث بھی تاخیر ہوئی ،پی آئی اے برطانیہ پروازوں کے لیے بوئنگ طیارے کو استعمال کرے گی ۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے پاس کل 34 جہاز ہیں جن میں سے 19 فعال ہیں ۔