12ہزار بجلی کا بل، ریڑھی بان کی دہائی

Aug 24, 2023 | 16:14:PM
 ریلوے ٹریک پر ہاتھ میں بجلی کے دو بل پکڑ کر کھڑے ایک ریڑھی بان نے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’خدارا ہمارے حال پر رحم کریں۔‘
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ریلوے ٹریک پر ہاتھ میں بجلی کے دو بل پکڑ کر کھڑے ایک ریڑھی بان نے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’خدارا ہمارے حال پر رحم کریں۔‘

جمعرات کو سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پاکستانی صوبہ پنجاب کے ایک مکین روتے ہوئے حکمرانوں سے التجا کر رہا ہے کہ اُسے ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ویڈیو میں گفتگو کرنے والے فرد نے اپنا تعارف کرائے بغیر کی گئی گفتگو میں بتایا کہ ’گزشتہ ماہ زیادہ بل آیا تو قسطیں کرائی تھیں۔ اس مرتبہ پھر 12 ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔‘

’سارا دن ٹھیلا چلا کر شام کو 500 کے نوٹ کا منہ دیکھتا ہوں۔ دو بچے ہیں اور کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، ایسے میں 12 ہزار روپے کا بل کہاں سے بھروں۔‘

اپنی مشکلات کا ذکر کرنے والے شہری کا کہنا تھا کہ ’ابھی تو گیس کا بل بھی آنا ہے۔‘

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی کر دی

بجلی کی بڑھی قیمت اور زیادہ بل سے پریشان شہری کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے افراد نے غم وغصہ کا اظہار کیا تو ’ملک کے فیسلے کرنے والوں‘ کو صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

حفصہ نے لکھا کہ ’ملک کے فیصلے کرنے والوں، بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں کی تو رہائش، بجلی، پٹرول، گاڑی سب مفت، اور سارا بوجھ اٹھانے والی عوام کی یہ حالت ہو چکی ہے… کیا ان لوگوں کو اپنی موت بالکل ہی بھولی ہوئی ہے۔‘