ن لیگ کے منصوبے گروی رکھوا کر عمران خان پیسہ کما رہے ہیں:مریم اورنگزیب

Aug 24, 2021 | 13:15:PM
ن لیگ کے منصوبے گروی رکھوا کر عمران خان پیسہ کما رہے ہیں:مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 12 اگست کو طلبی کا نوٹس موصول ہوا، ان کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔ن لیگ کے منصوبے گروی رکھوا کر عمران خان پیسہ کما رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہسپتالوں کو بند جبکہ ادویات پر ڈاکا ڈالا گیا،  شہباز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کریں، اپوزیشن کے ساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکا ہے، 126 ارب روپے کے بی آرٹی کےکھڈے نیب کو نظر نہیں آتے۔ شہباز شریف 10 سال پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے، ترقیاتی منصوبے لگائے، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، عمران خان کو طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملتا۔مخالفین کی  تمام سازشوں کو ناکام بنا کر عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیںمیٹرو بس سکینڈل۔۔شہبا ز شریف نیب میں پیش نہیں ہونگے