کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ ۔۔ افغان فوجی اہلکار ہلاک۔3 زخمی

Aug 24, 2021 | 10:28:AM
کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ ۔۔ افغان فوجی اہلکار ہلاک۔3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان اہلکار کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ کابل ائیرپورٹ کے شمالی گیٹ پر ہوا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکاوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملے میں امریکی اور جرمن فوجیوں نے افغان اہلکاروں کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کی لیکن حملہ آوروں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

یاد رہے کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد ائیرپورٹ پر ملک چھوڑنے والوں کے ہجوم موجود ہیں اور  لوگ طالبان کے خوف سے جلد از جلد ملک سے فرار چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوباش پڑوسی نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا